Surprise Me!

تیز ہواؤں، بارشوں سے سیب کی فصل کو نقصان

2025-08-30 2 Dailymotion

شوپیاں : ضلع شوپیاں میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب تیز ہواؤں اور بارشوں نے کسانوں، باغ مالکان کی سال بھر کی محنت پر پانی پھیر دیا۔ بارشوں کے نتیجے میں سیب کے باغات شدید متاثر ہوئے اور کاشتکاروں کے خواب چکنا چور ہو گئے۔

لوگوں نے بتایا کہ ضلع کے چڈرن نامی علاقے میں صبح قریب چار بجے اچانک تیز ہوائیں چلنے لگیں اور بارشیں بھی ہوئیں اور اس اچانک طوفان نے سیب کے باغات تہس نہس کیا۔ متعدد اور تن آور سیب سے لدے درختوں کی شاخیں ٹوٹ گئیں اور بعض درخت پوری طرح سے اجڑ گئے۔  

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے لوگوں نے کہا کہ ’’درختوں پر سیب پک کر تیار ہو چکے تھے اور اتارنے کا سیزن بھی چل رہا تھا اور اچانک ہواؤں اور بارشوں کے سبب پکے ہوئے سیب گر آئے جن کی اب مارکیٹ میں کوئی قیمت نہیں۔ اور ہماری سال بھر کی محنت رائیگاں ہو گئی۔‘‘