Surprise Me!

محبوبہ مفتی نے کیا کشمیری سیب کی ترسیل کے لیے خصوصی ٹرین سروس کا مطالبہ

2025-09-02 2 Dailymotion

سرینگر (جاوید ڈار) : پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے سرینگر جموں قومی شاہراہ کی مسلسل بندش کے سبب کشمیر کے سیب کاشتکاروں اور تاجرین کو ہو رہی پریشانیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی ریلوے وزیر اشونی ویشنو سے کشمیر اور دہلی کے درمیان خصوصی مال بردار ٹرین سروس شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔  

سرینگر میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا: ’’این ایچ 44 کی مسلسل بندش سے ہر برس کسانوں کو ناقابل تلافی مالی نقصان سے دوچار ہونا پڑتا ہے، اس وقت بھی سینکڑوں ٹرک (ہائی وے پر) درماندہ ہیں۔‘‘

محبوبہ مفتی نے کسانوں کے نقصان کو مد نظر رکھتے ہوئے خصوصی ٹرین سروس شروع کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ ’’تاجروں کو راحت مل سکے۔‘‘