Surprise Me!

کشمیر میں آئندہ ایک ہفتے تک موسم خشک رہنے کا امکان

2025-09-04 0 Dailymotion

سرینگر: جموں و کشمیر میں گزشتہ دنوں کے خراب موسم کے بعد محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اگلے ایک ہفتے کے دوران موسم مجموعی طور پر بہتر رہے گا۔

محکمے کے ڈائریکٹر مختار احمد نے بتایا کہ 12 ستمبر تک کسی بڑی موسمی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم کچھ علاقوں میں ہلکی اور درمیانی درجے کی بارشیں ہو سکتی ہیں۔

ان کے مطابق دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں کمی آ رہی ہے، لیکن عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اگلے 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران خطرناک مقامات اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں کا رخ نہ کریں اور انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئیں ہدایات پر ہی عمل کریں۔